سوات:تھانہ سول لائن پولیس راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر مراد سعیدکے ریڈ وارنٹ کی تعمیل کے لئے سوات کا دورہ کیا۔ وہ کبل میں مراد سعید کی رہائش گاہ گئے، جہاں ان کو بتایا گیا کہ مراد سعید گھر میں موجود نہیں ہے۔ اس کے بعد پولیس واپس روانہ ہوئی، جہاں وہ اب اس سے عدالت کو آگاہ کریگی۔ اس کے بعد عدالت مراد سعید کا ریڈ وارنٹ جاری کریگی۔
راولپنڈی پولیس کا سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے ریڈ وارنٹ کی تعمیل کے لئے سوات کا دورہ
