سوات(مارننگ پوسٹ) کالام کے علاقے اشورن میں غیرت کے نام پر دہرے قتل، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے، کالام پولیس کے مطابق دودراز علاقے اشورن میں تیئس سالہ خاتون اور انیس سالہ نوجوان کو خاتون کے شوہر اور دیور نے کلہاڑیاں مار کرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیاہے۔ جبکہ مقتولہ کے شوہر فرار ہوگیاہے پولیس نے ان کی تلاشی شروع کردی ہے۔