شانگلہ ( ) محکمہ صحت شانگلہ کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی اہمیت و افادیت کے متعلق آگاہی کے عالمی مہینہ کے موقع پر آگاہی واک اور منصوبہ بندی، ڈی ایچ او نے تمام ایل ایچ ڈبلیوز اور پیرامیڈیکس کو خواتین میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کی ہدایت کردی ۔ ماں کے دودھ کی وافادیت سے متعلق عالمی مہینہ کے موقع پر محکمہ صحت شانگلہ نے ڈبلیو ایچ ،یونیسیف اور بے نظیر نشو نما پروگرام کے تحت گزشتہ روز شانگلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا تھا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم ، بے نظیر پروگرام کے صمد خان لالا نیشنل پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر افتخار سمیت درجنوں لیڈیز ہیلتھ ورکرز، پیرامیڈیکس اور عام عوام نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرسلیم نے بتایا کہ کے نوزائیدہ بچوں کیلئے بہترین غذاماں کا دودھ ہے۔