تفصیلات کے مطابق: شیر زمین ولد محمد الدین اور مسماۃ (آ) زوجہ شیر زمین دختر رحمان زادہ ساکنان سریکوب قلاگے جو کہ محمد روز خان ولد نیاز خان کا طلاق شدہ بیوی تھی جس سے دو سال قبل شادی ہوئی تھی جس پر دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصہ سے تنازعہ چلا آرہا تھا اور اس تنازعہ کے بابت مقتول شیر زمین اور اُس کی بیوی کے خلاف تھانہ کبل میں مقدمہ درج ہونے پر مقتول شیر زمین اور اُس کی بیوی 15،16 ماہ تک تیمر گرہ جیل میں قید تھے، پانچ چھ ماہ قبل مقتول شیرزمین اور مقتولہ مسماۃ (آ) جیل سے رہا ہو کر کراچی میں مقیم تھے۔ کچھ روز قبل اپنے رشتہ دار سعید اللہ کے گھر واقع سرخزانون میں موجود تھے کہ مقتول شیر زمین اپنے بیوی مسماۃ (آ) پشاور جانے کے لئے بذریعہ موٹر کار ٹیکسی جار رہے تھے کہ راستے میں پہلے سے تاک پر بیٹھے ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے شیر زمین ولد محمد الدین اور مسماۃ (آ) زوجہ شیر زمین کو قتل کرنے کے بعد قریبی پہاڑیوں کے طرف بھاگتے ہوئے روپوش ہوئے تھے، واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے ایس ڈی پی اُو کبل شیر آفسر کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس ڈی پی اُو کبل نے ایس ایچ اُو کبل شریف اللہ خان کے نگرانی میں پولیس جوانوں پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی جس نے قریبی پہاڑیوں میں کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث امین ولد محمد خان سکنہ سریکوب قلاگے اور اسماعیل ولد امروز خان سکنہ سرخزانے کووقوعہ کے روز گرفتار کر لیا جبکہ محمد روز خان ولد نیاز خان سکنہ قلاگے، نیاز خان ولد فیروز خان سکنہ قلاگے، یوسف خان ولد مشکار سکنہ توتانو بانڈیئ، باچہ روان ولد لیبر ساکن اشاڑے وقوعہ کرنے کے بعد فرار ہو چکے تھے جو پولیس کے دباؤ کے وجہ سے اپنے آپ کو سرنڈر کرکے گرفتاری دے دی،دوران ِ انوسٹی گیشن ملزمان نے وقوعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی بھی نشاندہی کی جس کو کبل پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 392جرم 302،114،148،149تھانہ کبل درج درجسٹرڈ کیا۔
کبل پولیس کی بروقت کاروائی، دوہرے قتل میں ملوث6 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
