سوات:گذشتہ رات طوفانی بارشوں نے علاقہ سیر تلیگرام میں تباہی مچا دی۔ گاؤں بدر کی پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث پانی اور ملبے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ اور بیشتر گھروں اور جانوروں کو نقصان پہنچا۔ سیر تلیگرام کے گاؤں بدر کی پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے پانی نیچے گاؤں پر چڑھ دوڑا ہے، جس کے باعث پولیس اہلکار باچا حسین کا گھر مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے۔ چار گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث گھر کا سامان اور بیشتر مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ پانی کا بہاؤ اور ملبہ اور گند زیادہ ہونے کے باعث بدر گاؤں کا راستہ مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے اور پانی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔
سوات ،طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،سیرتیلگرام میں گھروں اور جانوروں کو نقصان
