سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی، 185 مشتبہ کیسز میں 26 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 35 کیسز کے نتائج آنا باقی ہے، مینگورہ گنبد میرہ میں بھی کورونا کا مریض سامنے آ گیا جبکہ تحصیل مٹہ میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آ گئے، 19 مارچ کو ہونے والے نماز جنازہ میں کورونا سے متاثرہ شخص نے شرکت کی تھی قرنطینہ قرار دینے والے یونین کونسلوں میں 35 افراد کے خون کے نمونے لئے گئے جس میں 29 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں، محکمہ صحت سوات کے ترجمان کے مطابق سوات میں کورونا وائرس کی مریضوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے جس میں مینگورہ گنبد میرہ یوسف آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص بھی شامل ہے انتظامیہ سے رابطے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ شخص کے ارد گرد لوگوں کے ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے، سوات میں کل 185 مشتبہ کیسز میں 26 افراد میں تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 35 کیسز کے رزلٹ آنا باقی ہے، محکمہ صحت سوات کے ترجمان کے مطابق تحصیل مٹہ میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں مٹہ کے علاقہ شنگرتال بہا میں بھی 6 افراد میں وائر س کی تصدیق ہو گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ 19 مارچ کو نماز جنازہ میں کورونا سے متاثرہ شخص نے شرکت کی تھی جس کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سوات ، مینگورہ میں خطرے کی گھنٹی بج گئی گنبد میرہ میں کورونامریض سامنے آ گیا
