سوات (مارننگ پوسٹ)  سوات سے تعلق رکھنے والے قومی والی بال کے کھلاڑی ایمل خان کو پاکستان کے قومی والی بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ ایمل خان ایک عرصہ سے قومی والی بال ٹیم میں کھیل رہے تھے اور بہتر کارکردگی پر ان کو گذشتہ روز والی بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔