سوات: متوڑیزئی قامی جرگہ نے یومِ پاکستان پر شہدا کی قربانی اور ملک میں امن کی خاطر اولسی امن پاسون کا اعلان کردیا۔ متوڑیزی قامی جرگہ کے مشران کا کہنا ہے کہ اولسی امن پاسون کا مقصد وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار اور سوات اور پختونخوا میں بدامنی کو روکنا اور امن ہر حال میں بحال رکھنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ آزادی کے دن دیگر تقریبات کے علاوہ سفید جھنڈوں کے ساتھ اولسی امن پاسون میں ضرور حصہ لیں اور دنیا بھر کو پیغام پہنچائیں کہ ہم امن پسند اور وطن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ یاد رہے اولسی امن پاسون کل 14 اگست کو صبح دس بجے چارباغ سے شروع ہوگا۔
متوڑیزئی قامی جرگہ کا یومِ پاکستان پر امن کی خاطر اولسی امن پاسون کا اعلان
