سوات(مارننگ پوسٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت انکے دفتر میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں شہید اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد خان مہمندکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد سعید خان وزیر، چیف کنزرویٹر فارسٹ اظہرعلی خان، ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی اجلاس میں شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اور انکے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں شہید اسسٹنٹ کمشنر بحرین عابد خان مہمندکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
