عظمی بی بی شعبہ صحافت

ذہنی سکون وہ سکون ہے جس میں ہم اپنے روزمرہ کام تسلی سے سر انجام دیتے ہیں۔اگر ہم اپنے کاموں پر توجہ نہیں دیتے اور انہیں توجہ سے نہیں کرتے تو ہمارے بہت سارے کام ادھورے رہ جاتے ہیں۔مثال کی طور پر ایک طالب علم کلاس میں جسمانی طور پر موجود ہوتا ہے لیکن ذہنی طور پر وہ حاضر نہیں رہتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات پر توجہ نہیں دیتا۔
ذہنی سکون پانے کیلئے انسان کو منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔انسان کو سوچنا چاہیئے کہ کونسے عوامل اسکی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔جب وہ اپنے مسائل کو ڈھونڈ لیتا ہے تو وہ ان مسائل کو دو حصوں میں تقسیم کر کہ یہ جاننے کی کوشش کرے کہ ان مسائل میں سے کونسے مسئلے کے عوامل پہ قابو پایا جاسکتا ہے اور کونسا مسئلہ بس سے باہر ہے۔اسطرح سے وہ مسئلہ جس کا کوئی حل نظر نہ آئے اس مسئلے کی سوچ کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔کیونکہ جو معمولات ہماری دماغ پر حاوی رہتے ہیں وہ ہمیں پریشان کرتے ہیں۔