آن لائن ڈومیسائل سروس سوات میں عام شہریوں اور ہزاروں میٹرک طلباء کیلئے سہولت کی بجائے عذاب بن گیا۔ ڈومیسائل کے نئے طریقہ کار سے نہ صرف میٹرک پاس کرنے والے طلبا و طالبات کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بلکہ ڈومیسائل بنانے والے سرکاری سٹاف کو بھی  انٹرنیٹ کی کمزور سپیڈ ،بجلی لوڈشیڈنگ سے مشکلات کا سامنا ہے۔اس سے قبل ڈومیسائل بنانے کا طریقہ کار انتہائی سہل و آسان ہوا کرتا تھا، آن لائن ڈومیسائل بنوانا عوام  کو سہولت فراہمی کی بجائے شہریوں, طلباء و طالبات اور والدین کو دھکے کھانے پر مجبور کردیا ہے ۔ ڈومیسائل فارم کا طریقہ کار اتنا مشکل بنادیا ہے کہ ایک عام شہری کیا تعلیم یافتہ افراد کو اسے سمجھنے اور فارم فل کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ تصدیق و شناخت کے نام پر عوام کو بےجا تنگ کیا جانا، آئے روز مختلف دفاترکے چکر لگوانے کے ساتھ اس مہنگائی میں اضافی رقم کے ضیاع کا باعث ہے۔بچوں کے ابھی کالجوں میں داخلے ہونے ہیں اور اوپر سے آن لائن ڈومیسائل کے مشکل طریقہ کار نے مشکلات مزید بڑھا دی ہے۔ طلباء اور شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسائل پہلے کی طرح مینول اور سادہ طریقہ سے کیا جائے تاکہ ہمارے بچوں کی تعلیم اس پیچیدہ موجودہ سسٹم سے محروم نہ رہ سکے۔