سوات: محکمہ سیاحت نے 40 ٹورازم پولیس کو سوات سے ہزارہ ڈویژن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورازم پولیس کے مطابق ان کو صوبائی دفترسے ٹورازم موٹر سائیکلوں سمیت پشاور تبدیل کردیا گیا، جہاں سے اب ان کو ہزارہ ڈویژن میں تعینات کیا جائیگا۔ پچھلی حکومت میں ان ٹورازم پولیس کو بھرتی کیا گیا تھا اور ان کی ڈیوٹی سوات کے سیاحتی علاقوں میں لگائی گئی تھی۔ وہاں وہ سیاحوں کی حفاظت کے ساتھ ان کی رہنمائی بھی کرتے تھے۔
سوات سے مایوس کن خبر : ٹورازم پولیس کی خدمات ہزارہ ڈویژن کو دینے کا فیصلہ
