سوات میں تیسرے روز بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کو کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش و برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے پہننا اور چادریں اوڑھنے کا عمل شروع کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کو بھی بارش و برف باری جاری رہنے کا امکان ہے۔
سوات میں بارش و برف باری، گرم کپڑے پہننا اور چادریں اوڑھنے کا عمل دوبارہ شروع
