سوات :تحصیل کبل میں کروڑوں روپے سے 2012 میں تعمیر ہونے والا گرلزہائی سکول دردیال اب تک ویران ۔ پورے علاقے کے لڑکیاں متاثر دوسری علاقوں کے سکولوں میں جانے کیلۓ لڑکیوں کو یا تو ٹرانسپورٹ اورپیسوں کا مسلہ ہوتا ہے یا والدین کے طرف سے دور جانے کے اجازت نہ ملنا جس سے کئی لڑکیاں اپنی بنیادی حق تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں اور تعلیم حاصل کرناایک خواب ہی رہ جاتی ہے۔
علاقہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قوم کی ان بچیوں کے مستقبل کو تاریکی سے بچانے کے خاطر اس ادارے کو جلد از جلد بحال کریں تاکہ بچیوں کا قیمتی وقت اور صلاحیتیں ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔قوم کے بیٹیوں کو تعلیمی میدان میں ہر قسم سہولیات اور اسانیاں پیدا کی جائے تاکہ قوم کی بیٹیاںاپنے ملک و قوم کیلۓ کچھ کرسکے۔۔