سوات:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سوات کا دورہ کیا۔ آر پی اُو کے دفتر میں اعلا سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا شوکت عباس، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی اُوسوات ڈاکٹر زاہد اللہ، ڈی پی اُو شانگلہ محمد عمران، ڈی پی اُو لوئر دیر سلیم عباس کلاچی، ڈی پی اُو باجوڑ وقاص رفیق، ڈی پی اُو بونیر شاہ حسن خان سمیت ایس پی سی ٹی ڈی نے شرکت کی۔ آر پی اُو ملاکنڈ محمد علی خان نے آئی جی پی کو موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر ملاکنڈ ڈویڑن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی پی اختر حیات خان نے ملاکنڈ ڈویژن کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔