سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ شہر نواحی علاقہ سیدو شریف میں جھاڑیوں میں کچھ ماہ قبل جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مل گئی۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف ہسپتال کی نئی عمارت کے سامنے جھاڑیوں سے ایک شخص کی پرانی لاش ملی ہے جس کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش چند ماہ پرانی ہے۔
سیدو شریف میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی پرانی لاش برآمد،پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل
