سوات :بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 14 سے 30اکتوبر 2024 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آ ٹھ بجے سے دو پہردوبجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو سوات سرکل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس درگئی اور 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی 14 سے 30اکتوبر 2024 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آ ٹھ بجے سے دو پہردوبجے تک معطل رہے گی۔
مرمتی کام کی وجہ سے سوات میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری۔
