سوات کے لئے اعزاز،سماجی کارکن اور سوات سکاوٹس اوپن گروپ سنیئر ممبر نثار احمد نے اسسٹنٹ لیڈر ٹریننگ کورس میں کامیابی حاصل کرلی۔
ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن،سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے سینئر ممبر ،پی ایس ایم اے سابقہ صدرتحصیل بابوزئی ،ممبر خپل کور فاونڈیشن اور تعلیمی میدان میں 29 سالہ گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے نثار احمد نے پاکستان بوائز سکاوٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر کورس مکمل کرلیا ۔ جس کے بعد اب وہ خیبر پختونخوا بوائز سکاوٹ ایسو سی ایشن کے طرف سے سکاوٹ لیڈرز گورنمنٹ اور پرائویٹ سکولز ٹیچرز کو سکاوٹس بارے ٹرینگ دینگے اور پھر وہ سکاوٹ لیڈرز ، شاہین سکاوٹس کے نوجوانوں کی تربیت کرینگے۔ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد یہ رضاکار سکاؤٹس سیکورٹی اہلکاروں، عوامی اجتماع ، محرم الحرام کے جلوس، امام بارگاہ ہوں ،مساجد ، درخت لگانا، صفائی مہم اور آگاہی مہم میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں۔
سوات کے سماجی کارکن اور سوات سکاوٹس سینئر ممبر نثار احمد نے اسسٹنٹ لیڈر ٹریننگ کورس میں کامیابی حاصل کرلی۔
