سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اُوز کی نگرانی اور ایس ایچ اُوز کی قیادت میں ضلع بھر میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیا گیا دوران آپریشن1428گرام چرس،ایک عدد کلاشنکوف، چارعدد پستول، ایک بندوق، 83عدد کارتوس اور موٹر کار فیلڈر اور ویٹزسے 9عدد سلیپربرآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات رجسٹرڈ کئے۔