ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پختون امن جرگہ کے مطالبات پر غور کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کا 16واں اجلاس منعقد ہوا جس میںپختون امن جرگے کی پیش کردہ قرارداد میں شامل مطالبات پر غور کیاگیا ۔
صوبائی کابینہ نے وفاقی حکومت سے متعلق مطالبات پر پیش رفت کے لئے وفاقی وزیرداخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔
صوبائی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا سمیت سمیت صوبائی اسمبلی میں تمام پارٹیوں کے نمائندوں کی نمائندشامل ہونی چاہئے ۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اس کمیٹی کی سفارشات کو سنے اور مطالبات پر پیشرفت کے لئے فوری اقدامات اٹھائے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کوششوں سے جرگہ پر امن انداز میں ختم ہواجرگے نے اپنے مطالبات پر مشتمل قرارداد پیش کی ہے اب ان پر پیشرفت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو مطالبات صوبائی حکومت سے متعلق ہیں انہیں صوبائی اسمبلی میں پیش کرکے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔
