خیبر پختون خوا نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ محکمہ ریلیف کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے سبب صوبے بھر میں تین روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، صوبے میں کریانہ، دودھ، ادویات ، بیکری، سبزی، فروٹ، پٹرول پمپ کھلے رہیں گے جب کہ بقیہ سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ خیبر پختون خوا میں سات روز کے لیے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔