سوات:سوات کے نامی گرامی تعلیمی ادارہ خپل کور ماڈل سکول اور پورے ضلع سوات کے لئے بڑا اعزاز،علاقہ سیدو شریف سے تعلق رکھنے والے شوال خان بچوں کی حقوق اور تحفظ پر کام کرنے والے ادارہ نیشنل کمیشن رائٹس اف چائلڈ پاکستان NCRC میں چائلڈ ایڈوائزی پینل کے ممبر منتخب ہوگئے۔شوال خان صوبہ خیبر پختونخوا سے ملک کی سطح پر نمائندگی کر کے بچوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے ۔ملک بھر سے مختلف سکولوں کے طلباءنے چائلڈ ایڈوائزی پینل کی رکنیت کے لئے اپلائی کی تھی جس میں پورے ملک شامل ہونے والے 28 طلباء کامیاب ہوئے سوات سے تعلق رکھنے والے شوال خان صوبہ خیبر پختونخوا سے کیپ کے ممبرمنتخب ہوئے ۔ این سی آر سی کے اس اقدام کا مقصد فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی آواز کو بلند کرنا، ان کے نقطہ نظر کو شامل کرناہے۔
ضلع سوات کے لئے بڑا اعزاز ،17 سالہ شوال خان صوبائی سطح پرنیشنل کمیشن رائٹس اف چائلڈ کے ممبر منتخب
