سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم بدھ 20 مارچ کو مٹہ میں کھلی کچہری لگائیں گے تحصیل کونسل مٹہ کی عمارت میں منعقدہ اس کھلی کچہری میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہ بھی موجود ہوں گے اور عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنے کیلئے ہدایات جاری کریں گے۔