سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا تیسرا سالانہ اجلاس زیر صدارت سوات پریس کلب نیازاحمدخان منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات الیکٹرانک ایسوسی ایشن کے چوبیس سے زائد ارکان نے شرکت کی اجلاس میں سابق صدر نیازاحمدخان نے گذشتہ سال 2020کی کارگردی بیان کی جس میں تمام ارکان کو مختلف اوقات میں سہولیات دینے کی تفصیلی ذکر کیاگیا اس طرح مالی معاملات کے لحاظ سے تمام تفصیل بمعہ دستویزات ارکان کے سامنے پیش کئے۔ جس کو ارکان نے سہراہا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی فیاض ظفر نے کہاکہ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن جوکہ سال 2017میں قائم ہواتھا اور اس کی پہلی کابینہ سے حلف برداری وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے لی تھی اس وقت سے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی واحد اور حقیقی تنظیم ہے، اجلاس میں ایگزیکٹیو کونسل کے ممبرسیدشہاب الدین نے نئے کابینہ کے لئے ناموں کا اعلان کردیاجس کو تمام ارکان نے متفقہ طورپر منظور کرلیانے کابینہ الیکشن کمیٹی کے مطابق سعید الرحمان (خیبر نیوز) صدر، شوکت علی(پی ٹی وی) نائب صدر، شہزاد نوید(جی این این) جنرل سیکرٹری)،انور انجم(آج نیوز) ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل خالق(ریڈیو پختون خواہ، نوائے وقت) جائینٹ سیکرٹری)،محمد خالق ساگر(کیپٹل نیوز) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ایگزیکٹیو باڈی کے لئے شرین زادہ(ہم نیوز)، نیاز احمد خان(مشرق ٹی وی، مثال ریڈیو)، سید شہاب الدین(سما ٹی وی، روزنامہ جنگ)،فیاض ظفر(وائس اف امریکہ،روزنامہ مشرق)اور سلیم اطہر(دنیا نیوز) ممبران منتخب ہوگئے۔ اس موقع کارکن صحافیوں کے فلاح و بہبود اورتربیت کے لئے نئے عظم کا اظہار کرلیاگیا، نومنتخب کابینہ کو تمام ارکان نے مبارکبا د دی۔