ویب ڈیسک: مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا مزدوروں کی کم سے کم اجرت 40ہزار کرکے پورے پاکستان پر بازی لے گیا ۔
اپنے بیان میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی بجٹ میں مزدور کی کم از کم اجرت بڑھا کر 40ہزار کردی جوکہ پورے ملک کے لئے مثال ہے ۔
مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب نے خیبر پختونخوا کے نقشے قدم پر عمل کر کے 40,000 اجرت مقرر کی مگر سندھ اور وفاق نے مزدور کی اجرت کو گزشتہ سال کے برابر ہی رکھی۔