ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل نے ہیلتھ سیکرٹریٹ پشاور میں اپنے مطالبات کے حوالے سے جرگے کا انعقاد کیا ۔
جرگہ میں ڈاکٹر کونسل نے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں سو فیصد اور باقی میڈیکل آفیسرز سمیت پروفیسرز اور دیگر میڈیکل عملے کی تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے اضافے کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل منان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز پنجاب اور سندھ سمیت روزگار کیلئے بیرون ممالک جارہے ہیں،ایم ٹی آئی ہسپتال میں میرٹ کو مسلسل پامال کیا جارہا ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو میرٹ پر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ پہلے اپنے مطالبات پیش کئے تھے مگر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس کا کوئی جوا ب نہیں دیا گیا،ہم ہیلتھ پروفیشنل ٹیکس مسترد کرتے ہیں، ہزاروں ڈاکٹرز بیروزگار ہیں اور ہسپتالوں میں ہزاروں ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی جن پر بھرتی نہیں کی جارہی ۔
ڈاکٹر فضل منان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور خصوصا ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں کرپشن عروج پر ہے ،ڈاکٹرز نے صوبائی حکومت اور محکمہ ہیلتھ انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی اپنے مطالبات تحریری طور پر محکمہ ہیلتھ اور منسٹری کو کئی دفعہ بھجوا چکے ہیںآج ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے جرگے کے طور پر محکمہ ہیلتھ آئے ہیں تاکہ یہ کل پھر ہے کہیں کہ ڈاکٹرز ہر وقت احتجاج کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کو اگر تسلیم نہیں کیا جاتا تو پھر مجبورا ڈیوٹی چھوڑا کر ہڑتال کی کال دیں گے ۔
خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل پورے صوبے کے ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ہے اس میں ڈاکٹرز تنظیمیں شامل ہیں،اپنے جائز مطالبات کیلئے تمام آئینی وقانونی فورم کو استعمال کیا،صوبائی حکومت ہمارے جائز مطالبات کو نہیں سنتی اور ہمیں احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے ۔
ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں میرٹ کو مسلسل پامال کیا جارہا ہے،خیبرپختونخوا ڈاکٹر کونسل
