ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کی فیکٹری سیل کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے علاقہ مہند آباد میں مذموم مقاصد کیلئے مکان میں جعلی کرنسی فیکٹری قائم کی تھی ، کارراوئی کے دوران 12لاکھ روپے 25ہزار جعلی پاکستانی کرنسی سمیت پرنٹر، ڈرائی مشین، پیپر، کٹر، کاغذ، پلیٹ، لیزر وغیرہ بھی برآمد کرلئے ۔
گرفتار ملزمان میں مراد اور تاج محمد شامل ہیں جوکہ جعلی کرنسی تیار کرنے کے بعد مختلف شہروں اور علاقوں میں سمگل کرنے میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور میں جعلی کرنسی کی فیکٹری پر چھاپہ،لاکھوں روپے اور مشینیں برامد
