مینگورہ (مارننگ پوسٹ) سوات بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی میں متعدد ہوٹلز، دکانیں اور ریستوران مسمار کر دیے گئے، جس کے خلاف متاثرین اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیمپ لگا دیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ یہ تعمیرات انہوں نے متعلقہ اداروں سے حاصل کردہ این او سی کے تحت قانونی طور پر کی تھیں، مگر اس کے باوجود انہدامی کارروائی کی گئی۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری معاوضہ دیا جائے، ان کی قانونی حیثیت بحال کی جائے سول سوسائٹی سوات اور متاثرین نے ڈی سی سوات،ریسکیو 1122،محکمہ ایریگیشن،زیڈ کے بی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیمپ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے اور احتجاج جاری ہے۔
بائی پاس تجاوزات آپریشن: متاثرین اور سول سوسائٹی کا احتجاج کیمپ قائم
