سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ اقتدارحاصل کرنے کیلئے سیاسی مخالفین کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہورہی اور بعض کو دن کی روشنی میں بھی کچھ نظر نہیں آرہا لیکن وہ جان لیں کہ کرپٹ افراد کی جگہ اسمبلیاں نہیں بلکہ جیل ہے پاکستان ان کی آنکھوں کے سامنے ترقی کرے گاپاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے عوام خوش ہے وہ اپنے حجرہ مکان باغ میں حلقہ پی کے 5 کی مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے وفود سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے انہیں اپنے بعض انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات سے اگاہ کیا جبکہ بعض وفود کے مسائل موقع پرحل ہوئے اور بعض کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں لوگوں نے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں کی مضبوطی اور حکومتی و معاشی نظام میں شفافیت کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جو آئندہ نسلوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے مضبوط بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری حکومت نے ہر سرکاری شعبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑاکیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقی کا عمل پوری تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کی تکمیل سے یہاں سے پسماندگی اور غربت کا نام و نشان بھی مٹ جائے گا۔
کرپٹ افراد کی جگہ اسمبلیاں نہیں بلکہ جیل ہے،پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام خوش ہے،فضل حکیم
