ویب ڈیسک: احتجاجی مظاہروں میں صوبے کے وسائل کے استعمال کیخلاف رٹ پشاور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔
خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کو روکنے کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن جمع کرا دی گئی، اس دوران محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج کے لئے سرکاری وسائل اور مشینری کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔
دائر رٹ میں محمد حمدان ایڈوکیٹ نے وفاقی و صوبائی حکومت ، وزارت داخلہ اور دیگر حکام کو فریق بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں میں صوبے کے وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے، لانگ مارچ سے نظام زندگی مفلوج ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہیں بند ہوتی ہیں، جبکہ اس سے کاروبار بھی متاثر ہوتے ہیں، احتجاج سے ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، احتجاج کے لیے آئین و قانون میں طریقہ کار واضح ہے، رٹ کے مطابق احتجاج میں ممبران اسمبلی بھی شریک ہوتے ہیں۔
درخوست گزار کی جانب سے جمع کرائی گئی رٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی اور قومی اراکین اسمبلی کو غیر قانونی احتجاجی مظاہروں سے روکا جائے۔
وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں صوبے کے وسائل کے استعمال کیخلاف رٹ پشاور ہائیکورٹ میں دائر













