(پشاور)خیبرپختونخوا کابینہ نےصوبہ بھرمیں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وارکرانےکی منظوری دیدی۔

پہلےمرحلےمیں ویلج ونیبرہڈ کونسلوں جبکہ دوسرےمرحلے میں تحصیل سطح کےانتخابات کرائےجائینگے۔پہلےمرحلےکےویلج ونیبرہڈ کونسلوں کےانتخابات بھی علاقائی سطح پرکرائےجائینگے،مرحلہ وارویلج ونیبرہڈکونسلوں کےانتخابات کیلئےاضلاع کےانتخابات کیلئےکابینہ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

کمیٹی میں کامران بنگش،عاطف خان، شوکت یوسفزئی اورریاض خان اس میں شامل ہیں ۔وزیراعلی محمودخان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں لئےگئےفیصلوں سےمتعلق بریفنگ دیتےہوئےوزیراعلی کےمعاون برائےاطلاعات کامران بنگش نےبتایاکہ الیکشن کمیشن کوپورےصوبےمیں بلدیاتی انتخابات کرانےمیں مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سےیہ فیصلہ کیاگیاہےکہ مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کرائےجائیںگے۔

صوبائی کابینہ کومحکمہ ہائوسنگ نےبریفنگ دیتےہوئےبتایا کہ سرکاری اراضی سےساڑھے 3مرلہ کےپلاٹ غربا میں تقسیم کئےجائیںگے50ہزار سےکم آمدنی والےافراد کویہ زمین دی جائےگی اوراسکی قیمت 10سال میں قسطوں کی صورت میں وصول کی جائےگی جبکہ وفاقی حکومت تین لاکھ روپےکی سبسڈی دےگی۔

کابینہ نے 187کنال اراضی پرچارسدہ میں کامشروع کرنےکی ہدایت کی ہے۔صوبائی کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے گی جوصوبےمیں سرکاری اراضی کی نشاندہی کرے گی اوراس اراضی کوغربامیں آسان اقساط پرتقسیم کیاجائےگا۔