ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کر سکتا، صوبہ میں قیام امن کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا قیام اور ترقی ہماری ترجیح ہے، اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل اور صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کر سکتا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں، امن و امان کی بحالی کے لئے اپنا جرگہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا تحا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے وسائل پر قابض ہے۔