مارننگ پوسٹ: ضلع سوات میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، ان آوارہ کتوں نے درجنوں افراد کو کاٹ لیا، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، کوئِی گھر سے نکلتا ہے تو انہی کتوں کا ڈر لگا رہتا ہے۔
یہ واقعات ضلع سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے فتح پور میں پیش آئے، جہاں ان آوارہ کتوں کی بہتات ہے، ان واقعات میں 25 سے 35 افراد متاثر ہوئے، جو ان کتوں کے کاٹنے کے باعث ہسپتال جا پہنچے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور نوجوان شامل ہیں، انتظامیہ کی جانب سے تاحال ان واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی گئی، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مقامی لوگوں نے باؤلے کتوں کو مارنے کے لیے خود کارروائی شروع کر دی۔