مینگورہ()سوات ضلع بھر سمیت مینگورہ شہر میں خشک سالی،عوام شدیدگرمی کی لپیٹ میں،بارش کو ترسنے لگے،سوات کے مرکزی شہرمیں بارش نہ ہونے کے سبب گرمی کی شدید لہر پھیل گئی ہے جس نے عوام کو لپیٹ میں لے کر پریشانی سے دوچار کردیا،سورج آگ برسانے لگا،تپتی دھوپ کی وجہ سے دوپہر کو تمام بازار ویران ہوجاتے ہیں جبکہ وہاں پر صرف مزدورکار طبقہ ہی نظرآرہاہے ،ایک طرف شدید گرمی نے عوام کو پریشان کردیا ہےجبکہ دوسری طرف رہی سہی کسر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پوری کررہی ہے،اس وقت شہر کے لوگ واپڈا کو دہائیاں دیتے نظرآرہے ہیں جبکہ مسجدوں میں باران رحمت کیلئے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔