ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی تاریخی پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہو گئی ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا ۔
جائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تنخواہوں سے محروم ٹیچنگ سٹاف سمیت دیگر ملازمین نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاج کیا ۔
احتجاجی مظاہرین نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کل یونیورسٹی کی تالہ بندی کا فیصلہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ کل سے کلاسز اور تمام ڈیپارٹمنٹس بند کریں گے ۔
یونیورسٹی ملازمین کے مطابق درس و تدریس، امتحانات سمیت تمام انتظامی امور مطالبات کی منظوری تک ٹھپ رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی میں یہ حالت ہوگئی کہ دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ۔
تاریخی پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار.تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کا احتجاج تیسرے روز میں داخل













