ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت میں ایک اور بڑا اقدام، انتظامی پوسٹوں پر تاریخ کی سب سے بڑی بھرتی شروع، خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ پبلک سروس کمیشن نے مینجمنٹ کیڈر کی 248سیٹوں پر بھرتی کا شیڈول جاری کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ان پوسٹوں کیلئے صوبے بھر سے 1167 امیدواروں نے اپلائی کیا ہے، ان امیدواروں کو رول نمبر سلپس جاری کردئے گئے ہیں، ان پوسٹوں پر تقرری سے انتظامی خلا کا خاتمہ ہوگا، جبکہ اس سے جنرل کیڈر انتظامی تقرریوں کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔
مشیر صحت کے مطابق محکمہ صحت میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی بھرتی ایک وقت پر ہورہی ہے، اضلاع اور ایم ٹی آئیز سمیت دس ہزار سے زائد میڈیکل سٹاف کو بھرتی کیا جارہا ہے، ان ٓاسامیوں میں مینجمنٹ کیڈرز سے لے کر سپیشسلٹ، میڈیکل ٓافیسرز، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر پوسٹیں شامل ہیں۔
احتشام علی کا کہنا تھا کہ سٹاف کی کمی کو دور کرکے مراکز صحت کو خود کفیل بنارہے ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ دور دراز کے ہسپتالوں کیلئے مقامی ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جارہا ہے۔