ریٹائر ملازمین کیلئے خوشخبری سنا دی گئی ہے، وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت یکساں بنیاد پر پنشن میں اضافہ شامل ہے۔
وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام وفاقی پنشنرز کو یکساں بنیاد پر پنشن میں اضافہ فراہم کیا جائے گا۔
وفاقی وزارت خزانے نے میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے اور یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔
میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس پنشن کا حصہ ہوں گے، ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاونس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔ گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔