وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف نہیں لیکن عالمی امداد کے مشورے قبول نہیں، پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہورہا ہے اور بلاول بھٹو چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف نہیں ہیں لیکن لاکھوں روپے نقصان اٹھانے والوں کو صرف 10 ہزار روپے نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی امداد کے مشورے اپنے پاس ہی رکھے جائیں کیونکہ کب تک دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ان کے لیے چھوٹے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کو چاہیے کہ وہ اس رشتے کو سمجھیں۔
سندھ کے حالات پر گفتگو نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا پیسہ اسی کے عوام پر خرچ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو اربوں کھربوں روپے ملتے ہیں اور اگر وہ پیسہ عوام پر خرچ نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف نہیں لیکن کب تک دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے،مریم نواز














