سوات(مارننگ پوسٹ نیوز) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے منگل کے روز ملوک آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر اے اے سی حامد بونیرے اورڈی ایس پی ھیڈکوارٹر اکبر حیات بھی ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ منتخب عہدیداران ،پی ٹی آئی ورکرز اور علاقے کے معززین بھی موجو دتھے ۔فضل حکیم خان نے بارش سے متاثرہ علاقہ کے عوام کے نقصانات پر دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ ہمدردی کی ۔انہوں نے موقع پر ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کیں۔اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک نے ڈی ایس پی ھیڈکوارٹر اکبر حیات اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضلع سوات میں بارش سے متاثرہ عوام کی وقت پر مکمل مدد کی جائے اور متاثرین کے جان و مال کا خصوصی خیال رکھاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122کو پہلے دن سے ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی کوشش کر رہے ہیں ۔چیئرمین ڈیڈ ک نے گوگدرہ کے مقام پر تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے بچے کے وفات پر بھی دلی غم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔