سوات (مارننگ پوسٹ نیوز)تحصیل بریکوٹ میں ٹریفک پولیس کے وارے نیارے ‘ شریف شہریوں کو تنگ کرنا معمول بن گیا ‘ گورتئی اور ناگوہا چو ک میں کھڑے ہوکر شریف شہریوں کو بے جا چالان دیا جاتا ہے‘ غریب ڈرائیوروں کا ڈی پی او سوات ، ڈی ایس پی بریکو ٹ سے ہنگامی نوٹس لینے کا مطالبہ ‘ تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ ٹریفک پولیس نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ‘ لینڈ کراوزر اور موٹر کاروں کے علاوہ گاڑیوں کو چالان کرکے روزانہ ہزاروں روپے جرمانے کی مد میں لیئے جارہے ہیں ‘ غریب ڈرائیوروں نے ڈی پی او سوات اور ڈی ایس پی بریکوٹ سے ہنگامی نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس غریب شہریوں کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آیا کریں اور بلا وجہ چالان سے گریز کریں