سوات(مارننگ پوسٹ)اہلِ روڑینگار و گوالیرئی نامعلوم چوروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، گوالیرئی پولیس چوکی کے سامنے دھرنا، کسی قسم کا اعلانیہ و غیر علانیہ کرفیو نہیں مانتے، روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند، تفصیلات کے مطابق روڑینگار اور گوالیرئی کے درجنوں لوگ نامعلوم چوروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ پولیس ہمیں کہتی ہے کہ رات دس بجے کے بعد کوئی گھروں سے نہ نکلے۔ مگر رات کے دس بجے کے بعد گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے جاتے ہیں اور گھروں میں پتھرپھینکے جاتے ہیں۔ اس کا کیا مطلب لیا جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہمیں نامعلوم چوروں پر فائرنگ نہ کرنے اور انہیں زندہ پکڑنے کا کہا جاتا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم کسی قسم کے علانیہ و غیر علانیہ کرفیو کو نہیں مانتے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس، انتظامیہ اور سیکورٹی نافذکرنے والے اداروں کے خلاف نعرہ بازی کی اور گوالیرئی بازار کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔
اہلِ روڑینگار و گوالیرئی نامعلوم چوروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
