سوات( مارننگ پوسٹ) سوات علاقہ بلوگرام کی معزور بچی کی دلی تمنا پوری ہوگئی مینگورہ کے نزدیکی گاوں بلوگرام میں ایک ایسی بچی جو کرکٹر شاھد افریدی سے اپنے بھائیوں سے زیادہ محبت کرتی ہے شاہد خان افریدی کے ساتھ محبت تو ہر ایک کرتا ہے لیکن جب ایک معذور بچی اس کے تصویروں کو اپنے کمرے کے دیواروں پر چسپاں کردیتی ہے تو شاہد کیساتھ اس کی محبت کتنی ہوگی اس سے اپ خود اندازہ لگاسکتی ہے، سوات کے گاوں بلوگرام میں ایک پہاڑی کے اوپر دو کمروں پر مشتمل گھر میں ایک ایسی بچی رہتی ہے جو پیدائشی معذور ہے وہ ٹھیک طرح سے بات بھی نہیں کرسکتی، لیکن وہ دل میں شاہد افریدی کو بھائیوں سے زیادہ پیارکرتی ہے سوات کے ایک سوشل میڈیا نیوز چیل نے اس کی خواہش پر ایک پروگرام کیا تھا، جس میں معذور بچی نے شاہد افریدی سے ملاقات کی اپیل کردی تھی پروگرام کو دیکھنے کے بعد شاہد افریدی نے بچی کو ویڈیو کال کی اور اس سے گپ شپ لگائی، اس کے بعد اپنے بھائی اقبال افریدی کو ایک ٹیم کیساتھ بچی کے گھر بھجوایا، شاہد خان فاونڈیشن کے ٹیم نےسوشل میڈیا نیوز چینل کی وساطت سے بچی کیساتھ ملاقات کی، بچی کو پچاس ہزار روپے کی ڈونیشن دی، اور ان کے تمام میڈیکل کے کاغذات اپنے ساتھ لے گئے تاکہ اگرا سکی علاج ممکن ہو تو اس بچی کا علاج کیا جاسکا، شاہد افریدی کے بھائی اقبال افریدی نے بچی کو افریدی کے دستخط شدہ بلا بھی دیا اس موقع پر بچی کی خوشی دیدنی تھی اور اس کویقین بھی نہیں ارہا تھا کہ واقعی شاہد افریدی کا بھائی اس سے ملنے ایا ہے ۔
سوات علاقہ بلوگرام کی معزور بچی کی دلی تمنا پوری ہوگئی
