سوات    (بمارننگ پوسٹ)   سوات کی مرکزی شہر مینگورہ سمیت پورے ضلع بھر میں 14گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہا ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں پانی کی سپلائی بھی نہ ہو سکی ۔ تھانہ میں نئے گریڈ سٹیشن میں ضروری مرمت کی وجہ سے سوات اور شانگلہ میں بدھ کی صبح سات بجے سے رات نو بجے تک مسلسل بجلی بند رہی، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔