سوات کے برف پوش وادی کالام کے بالائی علاقہ پلو گاہ میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد۔ ایک روزہ سنو جیپ ریلی میں ملک بھر سے 55 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں خواتین کھلاڑی بھی شامل تھی
پہاڑوں کے دامن میں سنو جیب ریلی کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے،مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی سنو جیب ریلی میں حصہ لیا۔
سنو جیپ ریلی کے اختتام پرمردوں میں طارق مگسی اور خواتین میں زویا خان نے میدان مارلیا۔ مقامی ڈرائیوروں میں امیر سید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کالام کے برف پوش علاقے پلوگاہ میں فرنٹیئرفوربائی فور کلب کے زیر اہتمام برف اوردریاکے پُرخطر ٹریک پر 500 میٹر کی دوڑ کے مقابلے ہوئے۔ اس قومی مقابلے میں ملک بھر سے پچپن ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ مردوں کی کٹیگری اے میں طارق مگسی نے پہلی، سفیر نے دوسری اور بابرراجہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کٹیگری بی میں ڈاکٹر طاہر نے پہلی، ڈاکٹر ابراہیم نے دوسری اور ناصر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقامی کٹیگری میں امیر سید نے پہلی اور رسول خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ خواتین کٹیگری میں زویا خان نے میدان مارلیا۔اس طرح لعلین اخون زادہ نے د وسری اور بی بی عائشہ نے تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔
سنو جیپ ریلی سے ٘لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد نے بھی علاقہ پلوگاہ کا رخ کیا اور جہاں ایک طرف وہ ریلی سے مزے لیتے رہے وہی حسین نظاروں سے بھی خوب لطف اُٹھایا۔ اس سال ان تفریحی مقابلوں اور سڑکوں کی بحالی کے باعث سیاحوں کی کثیر تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور برف باری سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
سوات کے برف پوش وادی کالام میں سنو جیپ ریلی کا انعقاد
