سوات:سابق صوبائی وزیر تعلیم، ضلع ناظم سوات، والی سوات کے پوتے شہزادہ میاں گل اسفندیار امیر زیب کی تیرہویں برسی آج منائی جائیگی۔ 28دسمبر2007کو وہ انتخابی کمپین پر تھے کہ منگلور کے علاقہ میں ان کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس میں وہ ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر ان کے بلند درجات کے لئے قران خوانی کی جائیگی۔