سوات(مارننگ پوسٹ) شادی شدہ خاتون اور مر د کی خودکشی کا ڈراپسین قاتل اپنے ہی رشتہ دار نکلے ، پولیس کی کارروائی سات افراد کوگرفتارکرلیاگیا، مٹہ پولیس تھانے کے ایس ایچ اور راحت خان کے مطابق چار دن قبل مٹہ میں شادی شدہ خاتون اور نوجوان کو زہر خوانی کی خبر آنے پر پولیس نے تفتیش شروع کی پوسٹمارٹم کے رپورٹس اور دیگر شہادتوں کے بعد معلوم ہوا کے شادی شدہ خاتون اور نوجوان کو منصوبہ بندی کے تحت ان کے رشتہ داروں نے قتل کردیاہے ، مقتول کو خاتون کے گھر بلایاگیاتھا اور بعد میں ان کے والد اور بھائی کو بتایاگیاکہ ان کا خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہے ، جبکہ خاتون خو پہلے ہی قتل کردیاگیاتھا اور مقتولہ کے لواحقین نے اس کو زہر خوانی کا کیس قرار دیاتھا جبکہ پوسٹمارٹم میں خاتون پر تشدد اور بجلی کے کرنٹ کے واضح رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔ جس کے مطابق ان کو قتل کردیاگیا ہے۔ اس طرح نوجوان نے اسپتال میں زہرخوانی کا بیان دیاتھا مگر تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ان کو زبردستی زہر دے کر قتل کردیاہے پولیس نے دہرے قتل کے الزام میں سات افراد کو حراست میں لے لیاہے جن میں مقتول کی والد اور بھائی سمیت مقتولہ کے باپ، سسر اور دو ، دیوروں کو گرفتارکرلیاہے ، پولیس کے مطابق ملزمان پر مقدمے میں غیر ت کے نام پر قتل کا دفعہ بھی شامل کردیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو عدالت نے جوڈیشنل ریمانڈپر جیل بھیج دیاہے واقعے کی مزید تحقیات جاری ہے ۔