سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادیِ ملم جبہ میں دو روزہ سنوبورڈنگ کے عالمی مقابلے آج شروع ہوں گے۔ مقابلوں میں 19 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 60 پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ محکمہئ سیاحت اور سمسن گروپ کے تعاون سے ہونے والے ان عالمی مقابلوں میں یوکے،بلجیم،افغانستان اور پاکستان کے صوبہئ گلگت بلتستان، چترال اور سواتی کی ٹیمیں حصہ لیں گی،دور وز تک جاری ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی ملم جبہ پہنچ گئی۔ عالمی دنگل کے فائنل مقابلے کل 23 جنوری کو ہوں گے۔
وادیِ مالم جبہ میں 2 روزہ سنوبورڈنگ کےانٹر نیشنل مقابلے آج شروع ہونگے
