سوات(مارننگ پوسٹ) بٹگرام سے بشام جانے والے تھاکوٹ چیک پوسٹ پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، پولیس کا خودساختہ قانون تالاشی کے نام پر معزز لوگوں کو بے عزت کرنے کا سلسلہ جاری پولیس کا رویہ درست کیاجائے مسافروں کامیڈیا سے فریاد، تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام سے ضلع شانگہ کو ملانے والے تھاکوٹ چیک پوسٹ پر پولیس کا رویہ عوام کے ساتھ انتہا ئی تضحیک آمیز ہے آئے روز معزز لوگوں کو بے عزت کیا جارہاہے ۔ چیک پوسٹ سے گزرنے والے متعدد مسافروں نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ چیک پوسٹ پر رشوت کے لئے عام لوگوں کو تنگ کرنا ، بے عزت کرنا اور حبس بے جامیں رکھنا معمول بن گیاہے ۔ جس کی باعث وہاں پر تعینات پولیس محکمے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہی ہے ۔ پچھلے روز سوات کے کئی افراد کو جوکہ دو گاڑیوں میں سوار تھے ان کو ایک گھنٹے تک چیک پوسٹ پر روک دیاگیا جبکہ پولیس نے سوات کے لوگوں کو بھی برا بھلا کہا اور سوات سے تعلق رکھنے والے وزیراعلی محمود خان کوبھی چیلنج کیاکہ ان کوبھی شکایت کرکے دیکھ لو وہ بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس پر سوات سے تعلق رکھنے والے وفد نے پولیس کے اعلی افسروں سے شکایت کی جس پر موقع پر موجود پولیس اہلکار رفوچکرہوگئے ۔ جبکہ اے ایس آئی ظاہر شاہ نے بعد میں سوات سے تعلق رکھنے افراد کو جانے دیا۔ مقامی لوگوں اور مسافروں نے متعلقہ چیک پوسٹ کے تمام عملے کے غیر ذمہ دارانہ اور تضحیک امیز روئے پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
تھا کوٹ پولیس چیک پوسٹ پر سوات کے مسافروں کیساتھ تالاشی کے نام پر معزز لوگوں کو بے عزت کرنے کا سلسلہ جاری
