سوات     (مارننگ پوسٹ)    گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدو شریف میں داخلہ سے محروم سترہ سو طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین طالبات کا کہنا تھا کہ کالج میں داخلہ کے لئے 8 شعبوں میں دو ہزار سے زائد طالبات نے فارم جمع کئے تھے، جن میں سے صرف 320 طالبات کو داخلہ دیا گیا ہے اور سترہ سو طالبات داخلوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے محدود نشستوں پر طالبات کو داخلہ دیا گیا ہے اور سیکڑوں طالبات کا قیمتی سال ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج میں سٹاف کی کمی دور کرکے طالبات کو داخلہ دیا جائے۔