پشاور()صوبائی حکومت نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات میں طبی مشینری اور آلات کی تنصیب اور فراہمی کیلئے28کروڑ49لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات پر مشتمل منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیدوٹیچنگ ہسپتال سوات کی تعمیر اور مرمت کا منصوبہ 2010میں شروع کیا گیا تھا پانچ سو بستروں پر مشتمل تدریسی ہسپتال کیلئے طبی آلات اور مشینری فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا تھا تاہم فنڈز کی کمی کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے اس مد میں فنڈز نہیں دئیے جارہے تھے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کا شکار تھا لیکن گزشتہ دنوں صوبائی حکومت نے مذکورہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کیلئے 284.925ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کیلئے پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے فنڈز کے اجراء کے بعدسامان کی خریداری کیلئے بڈنگ کی جائیگی.